فلم انڈسٹری سے وابستہ ایک اور جوڑے کی راہیں جدا
فلم انڈسٹری سے وابستہ ایک اور جوڑے کی راہیں جدا ہوگئیں، پروڈیوسر لکی علی نے اپنے وڈیو پیغام میں اداکارہ انجمن کو طلاق دینے کی تصدیق کردی۔
ماضی کی مقبول اداکارہ انجمن کو فلم پروڈیوسر لکی علی نے طلاق دے دی، 65 سالہ انجمن اور لکی علی کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی۔
لکی علی سے اداکارہ انجمن کی یہ دوسری شادی تھی جو 17 جون 2019 کو ہوئی تھی۔
لکی علی نے اپنے وڈیو پیغام میں اداکارہ انجمن کو طلاق دینے کی تصدیق کر دی ہے تاہم اس جوڑی کے درمیان طلاق کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔
واضح رہے کہ اداکارہ انجمن کے پہلے شوہر مبین ملک کو 2013 میں قتل کر دیا گیا تھا اور کئی سال کے بعد انہوں نے لکی علی سے شادی کی تھی۔
ذیل میں گزشتہ برس ہونے والی شادی کی تصاویر ملاحظہ کریں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.